سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ سے ہزاروں افراد کو گرفتارکرلیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی حکومت نے گداگری کے الزام میں مکہ مکرم سے ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا .

غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ ڈائریکٹر ادارہ امنِ عامہ کے مطابق گداگروں کے خلاف کارروائی کی گئی، اس دوران 4 ہزار 345 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا .

مسجد الحرام اور مختلف مقامات پر محکمہ انسدادِ گداگری کی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں . علاوہ ازیں سعودی عرب کے محکمہ امنِ عامہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیشہ ور گداگروں کو خیرات نہ دیں .

. .

متعلقہ خبریں