تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،اسد قیصر
صوابی (قدرت روزنامہ)سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ امریکا کے صدر نے خط میں ان کو مبارک باد نہیں دی۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حکومت کبھی نہیں چلے گی، یہ حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے بھی چلی تو بڑی بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھیننے کے لیے ہر حربہ ہر طریقہ استعمال کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں سے ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت کو کسی صورت چلنےنہیں دیں گے۔