ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے منگنی کر لی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس نے منگنی کر لی۔
ڈان نیوز کے مطابق دونوں کی منگنی کی تقریب گزشتہ روز سادگی سے پاکستان میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
کمنٹیٹر علی یونس سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں، تقریب میں سابق قومی کرکٹر وقار یونس نے بھی شرکت کی۔
عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔