فیروز خان اور ان سے متعلق بات کرنا پسند نہیں ، فائق خان


کراچی(قدرت روزنامہ) اداکار فائق خان کا کہنا ہے کہ فیروز خان کو پسند نہیں کرتا نہ ہی ان سے متعلق بات کرنا چاہتا ہوں۔ نجی چینل کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے اداکار فائق خان نے کہا کہ سب جانتے ہیں فیروز خان کس طرح کے انسان ہیں۔ میں انہیں پسند نہیں کرتا اور نہ ہی ان کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں خود کو انڈر ریٹڈ سمجھتا ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کل انڈسٹری میں ٹیلنٹ کی قدر کے بجائے اقربا پروری ہے۔ آپ جب بہت کچھ برداشت کرتے ہیں تو پھر بڑا سوچنا اور مزید محنت کرنا شروع کردیتے ہیں اور میں نے بھی ایسا ہی کیا۔
فائق خان کا کہنا تھا کہ وہاج علی آج کے دور کے سب سے عمدہ اور پسند کیے جانے والے اداکار ہیں جبکہ بلال عباس بھی پاکستان کے ٹاپ کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ اداکار بہت جذبے اور انرجی سے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فہد مصطفیٰ بہت اچھا انسان اور اس وقت سپر اسٹار ہے۔ہمایوں سعید کبھی بھی کسی کی برائی نہیں کرتے۔