زوہیب شاہ ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ عمیرہ بی بی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ زوہیب شاہ ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ عمیرہ بی بی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکےں، وکلا کے تحفظ کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرس کے دوران کیا۔ اس موقع پر دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ روز ایڈووکیٹ زوہیب شاہ کی ہمشیرہ بی بی عمیرہ کا قتل کیا گیابی بی عمیرہ کے قتل کیخلاف ان کے بھائی ایڈووکیٹ زوہیب شاہ نے درخواست دائر کی ہے کہ پوسٹ مارٹم کے مطابق مقتولہ کا گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے تاحال قاتل کو گرفتار کرنے کی بجائے مقتولہ کے بھائی زوہیب شاہ ایڈووکیٹ کو دھمکیاں دی جارہی ہےںان کا کہنا تھا کہ وکلابرادری اپنے ساتھی کو کسی صورت تنہاءنہیں چھوڑے گے ڈی آئی جی نصیر آباد اور ایس ایس پی کچھی سے درخواست کرتے ہیں کہ تفتیش بہتر انداز میں کی جائے اگر قتل واقعہ کی صحیح تفتیش نہیں کی گئی تو اپنے ایڈووکیٹ ساتھی کا ساتھ دینگے اگر قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت احتجاجی لائحہ عمل طے کرینگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔