ہیلی کاپٹر کے زریعے امریکہ لے جا کر علاج کیا.. لیلیٰ واسطی کو کیا بیماری تھی جو ڈاکٹر بھی مایوس ہوگئے تھے؟


لاہور (قدرت روزنامہ)”ڈاکٹر نے بتایا کہ مجھے کینسر ہے پھر علاج کے لیے امریکا جانا پڑا جہاں کہا گیا کہ میری زندگی کے صرف 2 دن باقی رہ گئے ہیں”یہ کہنا ہے معروف اداکارہ لیلیٰ واسطی کا جنھوں نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اپنی خوفناک بیماری کے بارے میں گفتگو کی.
لیلیٰ واسطی کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر 2008 کو انھیں ہیلی کاپٹر کے زریعے امریکا لے جایا گیا. میں نے صرف 2 دن زندگی کا سن کر خود سے الحمدللہ کہا اور فارم سائن کردیا. اس فارم کے بغیر علاج نہیں ہوسکتا تھا. اللہ تعالیٰ مجھے اس بیماری سے نجات عطا کردی.
لیلیٰ واسطی کا کہنا کہ میں علاج کے لئے اکیلی گئی تھی اور اس وقت مجھے خود سے زیادہ اپنی امی ابو، شوہر کی فکر تھی. میرا بورن میرو ٹرانسپلانٹ ہوا، کیمو ہوا. اس علاج میں میری سر سے پیر تک رنگت تبدیل بدل گئی تھی. بہت بار گنجا ہونا پڑا. انسان کو اللہ پر توکل رکھنا چاہیئے. پھر طاہے رمضان ہوں یا پھر کوئی بھی دن ہو، دعائیں قبول ہوتی ہیں.