سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا اور پاکستان میں ایک بڑے ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا . کمپنی کی آمدنی میں اضافے کی بڑی وجہ کنزیومر کے شعبے میں مضبوط کارکردگی تھی، جس میں فکسڈ براڈ بینڈ، موبائل ڈیٹا، اور بزنس سلوشنز کی ترقی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا . پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی سال بہ سال 14 فیصد اضافے کے ساتھ 49 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ کنزیومر کے شعبے، بالخصوص فکسڈ براڈ بینڈ، موبائل ڈیٹا اور ہول سیل و بزنس سلوشنز کی مضبوط کارکردگی ہے . البتہ گروپ کو4.8 ارب روپے کا خالص نقصان ہوا ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 16فیصد کم ہے . پی ٹی سی ایل نے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال آمدنی میں 13 فیصد اضافہ کرکے اپنی ترقی کی رفتار برقرار رکھی . پی ٹی ایم ایل (یوفون) کی آمدنی میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ دیکھا گیا . پی ٹی سی ایل نے 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا . کمپنی نے رواں سہ ماہی کے دوران26 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی، جو گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں13 فیصد زیادہ ہے، جس کی بنیادی وجہ فکسڈ لائن اور بزنس سلوشنز کے شعبوں میں ترقی ہے . پی ٹی سی ایل کی پریمیم فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) سروس، فلیش فائبر، ایف ٹی ٹی ایچ مارکیٹ میں (دسمبر 23 کے بعد سے) سب سے زیادہ نیٹ اضافے کے ساتھ زبردست ترقی دکھا رہی ہے اور اب پاکستان کی معروف ترین ایف ٹی ٹی ایچ سروس فراہم کنندہ کے طور پر سرگرمِ عمل ہے . یہ غیر معمولی ترقی پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کی جارحانہ توسیع اور ملک بھر میں صارفین کو شاندار ٹیلی کام تجربات کی فراہمی کے ذریعے ممکن ہوئی . کمپنی نے 3 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا، جو 2023 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے . کمپنی کو2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 431 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا ہے . پی ٹی سی ایل کی ایف ٹی ٹی ایچ سروس کی جارحانہ تنصیب اور کارپوریٹ شعبے کی مضبوط کارکردگی ٹاپ لائن ترقی کی بنیاد رہیں . گزشتہ کئی سہ ماہیوں سے پی ٹی سی ایل کی اسٹریٹجک توجہ اپنے فلیگ شپ ’فلیش فائبر‘ فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) برانڈ کے تحت تیز ترین اور قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات فراہم کرکے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے پر مرکوز رہی، جس سے انڈسٹری میں ایک معروف ایف ٹی ٹی ایچ آپریٹر کے طور پر پی ٹی سی ایل کی پوزیشن مستحکم ہوئی . پی ٹی سی ایل کے فکسڈ براڈ بینڈ کاروبار میں سال بہ سال نمو 22 فیصد، جبکہ وائس کے شعبے میں 4 فیصد رہی . مزید برآں، پی ٹی سی ایل کنزیومر بزنس نے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور فکسڈ لائن بزنس کے اندر اپنے ویلیو ایڈڈ سروسز پورٹ فولیو کو وسعت دینے کے لئے صحت، زندگی اور حادثات کے بیمے کے لئے معروف بیمہ کمپنی،’ وعدہ‘ (Waada) کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون قائم کیا ہے . اس کے علاوہ بارسلونا اسپین میں موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2024 کے دوران ایک جدید ترین اینڈرائیڈ ٹی وی باکس (شوق ٹی وی) متعارف کرانے کے اعلان سے پی ٹی سی ایل گروپ کی اپنے صارفین کے ساتھ وابستگی کو مزید تقویت ملی . شوق ٹی وی پر پلے اسٹور سمیت متعدد گوگل ایپس کو سیٹ ٹاپ باکس میں ضم کیا گیا ہے، جبکہ ایک ہموار یو آئی اور دلکش گرافکس سے صارفین کو ایک انقلابی ٹی وی تجربہ حاصل ہوگا . کاروباری خدمات کے شعبے نے آئی پی بینڈوتھ، کلاو¿ڈ، ڈیٹا سینٹر اور دیگر آئی سی ٹی خدمات کے شعبوں میں مارکیٹ میں اپنی قائدانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی رفتار جاری رکھی . ایل ڈی ا?ئی ا?پریٹرز کی شمولیت اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود بزنس سلوشنز کی ا?مدن میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں 9 فیصد اضافہ ہوا . قومی ٹیلی کام کیریئر اور پاکستان کے کنیکٹیویٹی نظام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل گروپ ملک میں مضبوط ٹیلی کمیونی کیشن انفراسٹرکچر اور صارفین کو بہتر ٹیلی کام تجربات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خدمات کے متنوع پورٹ فولیو کے ذریعے ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے وڑن کے فروغ کے لئے کوشاں ہے . پی ٹی سی ایل گروپ جدید سہولیات فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے، جس سے ’ڈیجیٹل پاکستان‘کے تصور کو تقویت ملی ہے . اس کے علاوہ کمپنی مضبوط ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی تعمیر اور متنوع خدمات کی فراہمی کے ذریعہ صارفین کو اطمینان بخش خدمات کی فراہمی اور ملک میں ترقی کی رفتار تیز کرنے میں بھی پیش پیش ہے . اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اپنا پہلا نیوٹرل انٹرنیٹ ایکسچینج لانچ کیا ہے، جو ڈی ای سی آئی ایکس (DE-CIX) پر مبنی ہے . اس کے علاوہ پی ٹی سی ایل گروپ نے آئی سی ٹی خدمات کی فراہمی کے لئے ٹی پی ایل ٹریکر اور سیلولر خدمات کے لئے ایس این جی پی ایل کے ساتھ اپنی شراکت داری کی تجدید کی ہے . یوفون 4G نے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ٹاپ لائن میں 27 فیصد سالانہ اضافہ کیا, جو پہلی سہ ماہی میں نیٹ ورک کی توسیع اور اسٹریٹجک اقدامات کی بدولت ممکن ہوا . یہ ترقی صارفین کو بہتر تجربے کی فراہمی اور متعدد ڈیٹا سینٹر مصنوعات اور معروف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ڈیجیٹل روابطہ میں بہتری کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے . یوفون 4G ملک بھر میں صارفین کو بے مثال تجربہ فراہم کرنے کے لیے اپنے نیٹ ورک کو جدید بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے . یوفون 4G اپنی اہم ڈیجیٹل مصنوعات میں مختلف ویلیو ایڈڈ سروسز (وی اے ایس) کے انضمام کے ذریعے ڈیجیٹل تجربات اور ا?فرز میں نمایاں بہتری لایا ہے . گولوٹ لو (Golootlo)، وعدہ اور یو کلاو¿ڈ سروسز کو اپنی معروف ڈیجیٹل مصنوعات میں شامل کرکے یوفون اپنے صارفین کو مزید جامع اور بھرپور تجربہ فراہم کر رہا ہے . ان وی اے ایس خدمات کو ضم کرکے یوفون 4G ممکنہ طور پر اپنے صارفین کے لئے زیادہ دلچسپ اور پرکشش ڈیجیٹل خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے . یوفون 4G کا یو پیسہ اب ای اینڈ منی، یو اے ای اور موبیلی پے، کے ایس اے ایپس مینو کا حصہ ہے، جو پاکستانی تارکین وطن کو ان ایپس کو استعمال کرکے براہ راست یو پیسہ والٹ میں رقم بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے . کمپنی کے ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات کے تحت اب یوفون فرنچائزز چوبیس گھنٹے ریئل ٹائم میں یوفون سے ریچارج خریدنے کے لئے یو پیسہ ایپ سے آرڈر اور ادائیگی کرسکتے ہیں . پی ٹی ایم ایل کا ڈیجیٹل برانڈ، اونک(Onic) صارفین کو بہتر تجربے کے لئے ایک مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم فراہم کرکے ٹیلی کام کے شعبے میں تیز رفتار ترقی کر رہا ہے . پہلی سہ ماہی کے دوران یوفون 4G اور ہواوے نے دنیا کا پہلا مائیکروویو سپر ہب سلوشن کمرشل نیٹ ورک میں کامیابی کے ساتھ نصب کیا، تاکہ اسپیکٹرم کارکردگی میں قابلِ قدر اضافہ کیا جاسکے . علاوہ ازیں، موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران ہواوے اور یوفون 4G نے مائیکروویو نیٹ ورک میں انقلابی جدت طرازی کے لئے’ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بہترین موبائل جدت طرازی‘ کا جی ایس ایم اے گلوبل موبائل (گلومو) ایوارڈ اپنے نام کیا . پی ٹی سی ایل کے مائیکرو فنانس اور برانچ لیس بینکنگ کا ذیلی ادارہ، یو بینک اپنے دیہی ریٹیل بینکنگ، کارپوریٹ فنانس اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ، اسلامک بینکنگ، اربن ریٹیل بینکنگ، کارپوریٹ بینکاری اور ڈیجیٹل بینکاری کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں متنوع صارفین کو غیر معمولی خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنی وسیع رسائی کو بروئے کار لاتے ہوئے مالی اور سماجی شمولیت کے فروغ کے اپنے عزم پر قائم ہے . مالیاتی شمولیت کے اپنے مینڈیٹ کے عین مطابق، یو بینک نے جی سی سی، ماسٹر کارڈ اور دیگر متعلقہ ڈیجیٹل سہولیات سے ای اینڈ کے ذریعے انٹرنیشنل ریمیٹنس کا اجرا کیا، جس کا مقصد ادارے کے ڈیجیٹل نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے . کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ( سی ایس آر) کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی اہمیت کے پیش نظر پی ٹی سی ایل گروپ لوگوں کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے . سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل گروپ نے گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات کیے اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو رابطے میں مدد دینے، اورامدادی کارروائیوں میں اعانت کے لئے گوادر میں مفت کالز کی سہولت فراہم کی . اس سہ ماہی کی سب سے خاص بات پی پی اے ایف کے ساتھ کمپنی کا ایک مشترکہ منصوبہ، ”بااختیار پروگرام“ تھا، جس کا مقصد ہری پور، خیبر پختونخوا میں 100 کاروباری خواتین کو اسمارٹ فونز کی فراہمی کے ذریعے ڈیجیٹل خلا کو پر کرنا تھا . ”با اختیار پروگرام“ ایک سالہ منصوبہ ہے، جو ان خواتین کو پائیدار کاروبار کی تعمیر کے لئے ضروری آلات اور مالی معلومات سے لیس کرے گا . اس منصوبے کے تحت پی ٹی سی ایل گروپ نے پہلے سے لوڈ شدہ سم کارڈز والے اسمارٹ فونز تقسیم کیے، ایک سال کا مفت ڈیٹا پیکج اور یو مائیکرو فنانس بینک کے تعاون سے یو پیسہ موبائل والٹ کی سہولت فراہم کی . دوسرے مرحلے میں گروپ دراز (Daraz) اور یو بینک کے اشتراک سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور مالی تربیت فراہم کرے گا، تاکہ شرکائ کو آن لائن دنیا میں ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار کیا جاسکے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 31 مارچ 2024 کو اختتام پذیر ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے . یہ اعلان اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا .
متعلقہ خبریں