قلعہ عبداللہ، جنگل پیر علیزئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد قتل، ایک شخص زخمی


قلعہ عبداللہ(قدرت روزنامہ)جنگل پیر علیزئی میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے گاڑی میں سوار 3افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا،
علاوہ ازیں واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی، تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خالد ولد اختر محمد، وارث ولد بارک ، نور احمد ولد اختر محمد سے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فضل محمد کے نام سے ہوئی۔