میر علی حسن زہری کے مشیر بننے سے حب کے عوام کا احساس محرومی دور ہوگا، پی پی خواتین ونگ


حب(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی ضلع لسبیلہ حب خواتین ونگ کی صدر در بی بی بزنجو نے اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءاور پی بی 21 سے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی میر علی حسن زہری کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میر علی حسن زہری ایک عوام دوست محنتی اور خدمت کے جذبے سے سرشار عوامی نمائندہ ہیں وہ حب کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلیئے موثر انداز میں اقدامات اٹھائیں گے۔ حب ماضی میں پسماندہ رہاہے اور یہاں کے لوگ احساس محرومی کے شکار رہے ہیں تاہم ان تمام محرومیوں کے ازالے کیلئے میر علی حسن زہری اپنی خدمات اور صلاحیتیں احسن انداز میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میر علی حسن زہری کے مشیر برائے وزیراعلیٰ بلوچستان بننے سے حب حلقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ اپنے مستقبل کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی حب خواتین ونگ کی صدر در بی بی نے صوبائی حکومت کے اس اہم فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ میر علی حسن زہری کے مشیر بننے سے صنعتی شہر حب کے درینہ و چیدہ مسائل کے حل میں اہم پیش رفت ہوگی اور لوگ ایک نئے دور سے ہمکنار ہونگے۔