پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی چینی حکام سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی وفد کی چین میں انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چین (سی پی سی) کی وائس منسٹر سن ہائی ین سمیت زراعت اور ماہرین معاشیات سے ملاقات ہوئی جہاں پاکستان میں روزگار کے مواقع سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وائس منسٹر سن ہائی ین نے پاکستانی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار کی تعریف کی، وائس منسٹر نے پاکستانی وفد سے گفتگو میں انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی نئی حکومت کو مبارکباد بھی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں خواتین کی بڑھتی نمائندگی ایک مثبت پیغام ہے، پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے، دو طرفہ تعاون کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانا انتہائی ضروری ہے۔
وائس منسٹر سن ہائی ین نے وفد سے گفتگو میں بتایا کہ کچھ عناصر سی پیک اور ہمیں روکنا چاہتے ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ سی پیک اہم منصوبہ ہے، چیلنجز ہیں لیکن پاکستان اور چائنہ کو مل کر ان مسائل کو حل کرنا ہے۔
اس موقع پر وفد کے سربراہ سابق وفاقی وزیر سید مرتضی محمود اور رانا ارادت شریف کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر دہشتگردی کی افسوسناک کارروائیاں کر کے پاکستان اور چین کے درمیان دراڑیں پیدا نہیں کر سکتے، یہ عناصر پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں، پاکستان چینی باشندوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہا ہے، دونوں ملک مل کر دہشتگردی کا مقابلا کریں گے۔
ملاقات میں پاکستانی وفد نے حکام سے چینی باشندوں کی ہلاکت کے پر اظہار افسوس کیا اور پاکستان کی جانب سے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے لیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

Recent Posts

کرینہ میں نخرہ نہیں، بہت سادہ ہیں، کرن ملک کون کون سی بھارتی اداکاراؤں سے مل چکی ہیں؟

کراچی(قدرت روزنامہ)“ہر کوئی مجھے بار بار یہی کہتا ہے کہ میری شکل انوشکا شرما سے…

10 mins ago

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو بنت حوا اچیومنٹ ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی تھری اسٹار خاتون جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر کو تیسرے…

24 mins ago

حبس بڑھ جاتا ہے اور نمی ہوتی ہے،ائیر کولر کی نمی ختم کر کے ٹھنڈی ہوا کیسے حاصل کریں؟جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اب ہر کوئی اے سی تو خرید نہیں سکتا۔ زیادہ تر لوگ ائیر…

37 mins ago

صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کا تنازعہ، چمن کے سول ہسپتال میں مریض رل گئے

چمن (قدرت روزنامہ ) صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کے تنازعہ نے چمن کے غریب…

47 mins ago

راشن خریدنے گئے ٹرک ڈرائیور کی 5 لاکھ ڈالرکی لاٹری نکل آئی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور رسل گومز کی…

60 mins ago

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر…

1 hour ago