ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز


لاہور (قدرت روزنامہ)اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر و سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف شکست پر لب کشائی کردی۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے کہا کہ “لوگ پوچھ رہے تھے کہ پاکستان نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپ کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں اور انکے پاس تجربہ بھی ہے۔
کیویز کی سی ٹیم کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں شکست پر قومی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اس میچ میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے محمد عامر اور عماد وسیم کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا میچ 24 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Recent Posts

کرینہ میں نخرہ نہیں، بہت سادہ ہیں، کرن ملک کون کون سی بھارتی اداکاراؤں سے مل چکی ہیں؟

کراچی(قدرت روزنامہ)“ہر کوئی مجھے بار بار یہی کہتا ہے کہ میری شکل انوشکا شرما سے…

12 mins ago

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو بنت حوا اچیومنٹ ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی تھری اسٹار خاتون جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر کو تیسرے…

26 mins ago

حبس بڑھ جاتا ہے اور نمی ہوتی ہے،ائیر کولر کی نمی ختم کر کے ٹھنڈی ہوا کیسے حاصل کریں؟جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اب ہر کوئی اے سی تو خرید نہیں سکتا۔ زیادہ تر لوگ ائیر…

39 mins ago

صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کا تنازعہ، چمن کے سول ہسپتال میں مریض رل گئے

چمن (قدرت روزنامہ ) صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کے تنازعہ نے چمن کے غریب…

49 mins ago

راشن خریدنے گئے ٹرک ڈرائیور کی 5 لاکھ ڈالرکی لاٹری نکل آئی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور رسل گومز کی…

1 hour ago

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر…

1 hour ago