عدلیہ کے امور میں مداخلت کرنے والوں کو سزا دی جائے، بلوچستان کی وکلا تنظیموں کی درخواست
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے وکلا تنظیموں جن میں بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائیکورٹ بار شامل ہے، نے سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کر دی،
تفصیلات کے مطابق عدلیہ کے امور میں مداخلت پر درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے گائیڈلائنز دی جائیں، وفاقی حکومت کی قائم کردہ کمیشن کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدلیہ کے امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔