پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے اضافے سے بلند ترین سطح 72554 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کی تھی۔
گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔