سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران 472 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو بعد میں تنزلی کا شکار ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 71 ہزار 900 پوائنٹس کے قریب بند ہوا۔ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک اکسچینج میں پہلی بار انڈیکس 72 ہزار کی سطح عبور کرگیا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ روپے کے مقابلے میں 9 پیسے اضافے کے ساتھ 278 روپے 48 پیسے رہا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 69 پیسے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اگلا ہدف 75 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد چھونا یا عبور کرنا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق، پالیسی یہی رہی تو ہم مزید اہداف بھی حاصل کر پائیں گے جبکہ ڈالر بھی گزشتہ کافی عرصہ سے بڑی چھلانگ لگانے میں ناکام رہا ہے۔
معاشی ماہر اور تجزیہ کار محمد عدنان پراچہ کے مطابق، اسٹاک ایکسچینج کی اچھی کارکردگی ریاست کے وہ اچھے فیصلے ہیں جو اس صورت میں ہمیں نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو چکا ہے اور وہ سرمایہ لگا رہے ہیں، سیاسی عدم استحکام کی کیفیت سے بھی ہم باہر آچکے ہیں، علاوہ ازیں پاک فوج کا معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا، یہ تمام ایسی وجوہات ہیں جو مستقبل کی سمت اور اشاریوں کو واضح کررہے ہیں۔
اسٹاک ایکسچینج کے ماہر شہریار بٹ نے اسٹاک ایکسچینج کی صورت حال کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، 900 پوائنٹس کے گرد بازار گردش کرتا رہا اور 79 ملین شیئرز فروخت ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کے پلانز منظور ہونے کے بعد کے الیکٹرک کے لیے بہت اچھی خبر یہ سامنے آئی کہ اس کے 19 ملین شیئرز فروخت ہوگئے۔ شہریار بٹ کا کہنا تھا کہ آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور جس طرح ریکوریاں ہورہی ہیں، اگر سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مارکیٹ بہتر سمت میں جاتے ہوئے دکھائی دے گی۔
ڈالر کے حوالے سے ایکسچینج کمپنیز کے سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ کافی عرصہ سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ڈالر روپے کے مقابلے میں مستحکم ہے اور ایسا لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے جس کا کریڈیٹ آرمی چیف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کی کوشش کی گئی ہے، سرمایہ دار ملک میں آرہے ہیں، دوسرے ممالک آپ پر اعتماد کررہے ہیں، یہ سب اچھے اور مثبت اعشاریے ہیں۔

Recent Posts

وقت پورا ہونے پر بتاؤں گا صوبائی خودمختاری کیا ہے او ر اپنا حق کیسے لینا ہے،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ ہم نے مہلت دی ہوئی ہے،جب ٹائم…

9 mins ago

بلدیاتی انتخابات 2025ء میں ہونے کا امکان ، مسلم لیگ (ن) نے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال اور فعال…

16 mins ago

پونٹنگ اور فلاور کے بعد ایک اور معروف سابق کرکٹر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کر دیا، وجہ بھی بتا دی

کینبرا (قدرت روزنامہ) سابق کرکٹر رکی پونٹنگ، اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر نے بھی…

33 mins ago

بیشکیک سے آنے والے طلباء اپنی مرضی سے پاکستان آرہے ہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بیشکیک سے آنے والے طلبا اپنی مرضی…

49 mins ago

سابق انگلش کرکٹر نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی ٹاپ فور ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کر دی

لندن (قدرت روزنامہ) سابق انگلش کرکٹر گریم سوان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹاپ فور…

52 mins ago

مرغی کا گوشت مزید سستا، فی کلو قیمت 400روپے سے کم ہو گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)چکن کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ،برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 46…

59 mins ago