اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، علی امین گنڈا پور نے اہم رپورٹ پیش کر دی

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ ارکان کےاختیارات کے ناجائز استعمال اور شکایات کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کوپیش کردی۔
“جیو نیوز ” نےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی بعض صوبائی ارکان سے ناخوش ہیں جس کی رپورٹ انہوں نے عمران خان کو پیش کردی ہے۔ علی امین نے عمران خان کو مشال یوسفزئی اور خالدمروت سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا ، انہوں نے مشال یوسفزئی کے حالیہ تنازعات اور اختیارات کےناجائز استعمال کا بھی بتایا، وزیراعلیٰ نے مشیرآئی ٹی خالد مروت سے متعلق شکایات اور محکموں میں بے جامداخلت سےبھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی ممبران کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلے کرنے کا اختیار وزیراعلیٰ کو دےدیا۔ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ آپ اپنی ٹیم بنانے میں آزادہیں، پارٹی نظریئے کے خلاف اقدامات پربازپرس کریں۔

Recent Posts

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکارہ پرینیتی…

2 mins ago

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی طرف سے سجل علی کی مدح سرائی

امرتسر(قدرت روزنامہ) انڈیا کی سپر اسٹار اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کے…

11 mins ago

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت کیریئر کیئر جاب فیئر…

30 mins ago

کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی…

37 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں…

55 mins ago

2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2014ء کے دھرنے…

1 hour ago