تقریب کے دوران صحافی نے انجانے میں اداکارہ یشما گل کو زخمی کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران صحافی کی جانب سے انجانے میں اداکارہ یشما گل کو زخمی کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق مذکورہ وائرل ہونے والی ویڈیو سندھ حکومت کی جانب سے حال ہی میں صوبائی دارالحکومت کراچی میں خواتین کے لیے پنک بسز کی رونمائی کی تقریب کی ہے، جس میں یشما گل سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔مذکورہ تقریب میں حکومت سندھ نے کراچی میں پنک بسز کے مزید دو نئے روٹس کا افتتاح کرتے ہوئے دو ماہ تک خواتین کے سفر کو مفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسی تقریب میں یشما گل سمیت دیگر اداکارائیں بھی شریک ہوئی تھیں اور اب یشما گل کے زخمی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رپورٹر نے انجانے میں قریب ہی کھڑی یشما گل کی آنکھ کو تیزی سے ہاتھ لگایا۔

ویڈیو میں دکھائی دیتا ہے کہ رپورٹر کی انگلیاں اداکارہ کی آنکھ میں لگیں، جس سے انہیں آنکھیں کھلی رکھنے میں مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے فوری طور پر آنکھوں پر ہاتھ لگا کر تقریب سے دور نکلنے کی کوشش کی۔

ہمارے پاس پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجودہے:محکہ خوراک پنجاب، کے پی کے حکومت کا مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ

اپنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یشما گل نے ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اس دن انہوں نے پورا دن زخمی آنکھ کے ساتھ تمام شوٹنگس کروائی تھیں۔

اداکارہ کی وائرل ویڈیوز پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو ایسی بھیڑ والی جگہوں پر نہیں جانا چاہئیے اور بعض افراد نے لکھا کہ اداکارہ کو معمولی مسئلہ ہوا ہوگا، وہ بڑے زخم رسنے سے محفوظ رہیں۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

15 mins ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

18 mins ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

46 mins ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

2 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

2 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

2 hours ago