وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلائوس شویب کی جانب سے دی گئی ہے۔
وزیراعظم عالمی صحت ،فنانشل ٹیکنالوجیز ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
عالمی اقتصادی فورم کے اس خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، عالمی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اہم اراکین وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔

Recent Posts

دیپیکا پڈوکون کا بھارتی میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ، ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے ویڈیو بنانے پر بھارتی میڈیا کے کیمرے…

3 mins ago

فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے انٹرنیشنل روٹ کا آغاز

کراچی(قدرت روزنامہ) فلائی جناح کا اسلام آباد اورمسقط(عمان) کے درمیان نئے بین الاقوامی روٹ کا…

11 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت سامنے آ گئی

نیویارک (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت…

36 mins ago

ملک بھر میں آج وکلاءکی ہڑتال،لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی سخت،وکلا کی گاڑیوں کے داخلہ پر بھی پابندی

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور میں وکلاءپر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف بار ایسوسی ایشنز…

41 mins ago

اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر عام افراد…

44 mins ago

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی شادی نہ ہونے کی وجہ برسوں بعد سامنے آگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) 90 کی دہائی کی فیورٹ جوڑی ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور شادی…

44 mins ago