بلوچستان کے 30 اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز، 23 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے بلوچستان کے 30 اضلاع میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا ۔سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کمشنر آفس میں بچوں کو پولیو قطرے پلاکر 7 روزہ پولیو کا افتتا کردیا ،اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کوآرڈینیٹر زاہد شاہ بھی موجود تھے ،سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیو سے پاک کرنا کا مشن جاری ہے بلوچستان میں پولیو وائرس کو پھر سے قدم جمانے نہیں دیں گے پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون سے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کا عزم پختہ ہے بلوچستان میں تین سال کے بعد دو پولیوکے کیسز چمن اور ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوئے ہیں صوبے کے 30 اضلاع میں سات روزہ اہم انسداد پولیو مہم پیر 29 اپریل سے شروع ہوگی مہم کے دوران 23 لاکھ 95 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے 10 ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی تین سال بعد سال 2023 کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کی دوبارہ موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں سیکرٹری صحت عبد اللہ خان نے کہا کہ ہم نے عزم کر رکھا ہے کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک صوبے سے پولیو کا خاتمہ نہیں ہو جاتا والدین سے گذارش ہے پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی ضرور مکمل کروائیں تاکہ وہ پولیو سمیت خسرہ، نمونیہ اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں۔