تمباکو، چینی، سیمنٹ کھاد پر لاگو ٹریک سسٹم میں خامیوں کا انکشاف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب تمباکو، چینی، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر میں لاگو کیے گئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بڑے پیمانے پر نقائص و خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو کامیاب بنانے کیلیے ایف بی آر کی پیداواری ڈیٹا اور سیلز ٹیکس کا جائزہ لینے کی صلاحیت بڑھانے، ٹی ٹی ایس پر عمل درآمد کے لیے ٹاسک فورس بنانے اور وزیراعظم یا وزیر خزانہ کے دفتر سے ٹی ٹی ایس کی نگرانی کی تجاویز دیدیں۔ تجاویز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ میں دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل درآمد میں صنعتی شعبے نے مزاحمت کی جبکہ بیوروکریسی کی نااہلی اور لائسنس رکھنے والی کمپنی کی ناتجربہ کاری بھی بڑی وجہ بنی اور عدالتی چارہ جوئی اور اسٹے آرڈر بھی ٹی ٹی ایس پر عملدرآمد میں تاخیر کی وجہ بنی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے اپنے طور پر اس نظام کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی صلاحیت پیدا نہیں کی۔