کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنیوالے 2 ڈاکو گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں قتل ہونے والی خاتون کا کیس حل ہو گیا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسٹریٹ کرمنل نے اپنے زخمی ساتھی کو بھی ملیر میں قتل کیا تھا، 17 اپریل کو مرتضیٰ اور نعمان نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کی تھی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات کے بعد شہریوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی، شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے ساتھیوں نے قتل کر دیا تھا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون بھی جاں بحق ہوئی تھی۔