سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے ، سوناکشی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوناکشی نے کہا کہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ جہاں وہ آزاد منش یعنی لاپرواہ ہیں وہیں کام کے معاملے میں نہایت ہی پرعزم اور پابند ہیں جو کہ بڑی عجیب سی بات ہے۔
بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ پتہ نہیں اسکی وضاحت کیسے کروں! کیونکہ جیسا میں نے انہیں دیکھا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں اسکی کوئی پرواہ نہیں کہ اسکا کیا ہوگا، اسکا کیا ہوگا؟
مجھے آج سائیکل کرنے جانا ہے، میں آج لیٹ ہوجاؤنگا، میں آج جلدی سیٹ پر آؤنگا، میں آج لیٹ کھانا کھاؤنگا، سلمان وہی کرتے ہیں جو انکا دل چاہتا ہے،لیکن کام کے معاملے میں وہ نہایت ہی پرعزم ہیں جو حیران کن ہے۔
سوناکشی نے سلمان خان کے حوالے سے مزید کہا کہ ان میں یہ صلاحیت ہے اور وہ طریقے جانتے ہیں کہ آڈینس ان سے جڑے رہیں۔