کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا


کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس کے امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا۔ پاکستان کے سب سے بڑے مقابلہ جاتی امتحانات فیڈرل سروس کمیشن سی ایس ایس2023 میں بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے دو امیدوار ٹاپ پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ کیچ کے پسماندہ علاقہ بلیدہ زامران سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسلام اسلم نے بلوچستان میں دوسری جب کہ پاکستان میں 9 ویں پوزیشن حاصل کی وہ PAS پاکستان ایڈمنسٹریشن سروس میں بطور اسسٹنٹ کمشنر پاس ہوئے ہیں اسی طرح نوجوان طلال خلیل کا تعلق تربت کے نواحی گاو¿ں کلاتک سے ہے وہ PSP پولیس سروس آف پاکستان میں بلوچستان میں تیسری جب کہ پورے پاکستان سے 23 ویں نمبر پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مقابلہ جاتی امتحان میں سہیل خان مندوخیل نے بلوچستان سے پہلی جب کہ پاکستان بھر میں انہوں نے 11 ویں پوزیشن حاصل کی اس مرتبہ بلوچستان سے کل 12 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔