خیبر پختونخوا

ایمل ولی بلا مقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب


پشاور(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔
اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن آج ہو رہے ہیں جس میں پارٹی صدر اور دیگر عہدوں کے لیے ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اے این پی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے اس لیے قوی امکان ہے کہ ایمل ولی اے این پی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ ایمل ولی خان سے قبل ان کے والد اسفندر یار ولی اے این پی کے مرکزی صدر تھے تاہم وہ گزشتہ کئی عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور انہوں نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں امیر حیدر ہوتی اور زاہد خان حصہ نہیں لے رہے۔
ذرائع کے مطابق زائد خان کے اے این پی کی قیادت سے سیاسی اختلافات ہیں اور کچھ عرصہ قبل بھی انہوں نے پارٹی معاملات سے دوری اختیار کر لی تھی تاہم ایمل ولی خان انہیں منانے کیلئے ان کے گھر گئے تھے۔

متعلقہ خبریں