کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ


زامران(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق فورسز اہلکاروں پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ گزشتہ شب تباہ ہونے والے کیمروں کی جگہ کا معائنہ کر رہے تھے۔