کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی


بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان کی خراب صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا . لاقانونیت ، افراتفری کی صورتحال کسی صورت قبول نہیں کریں گے کچھی کے عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سراوان ہاو¿س کوئٹہ میں کچھی بھاگ سے چیئرمین بولان یوتھ اتحاد بلوچستان ارباب غلام حسین بلوچ کی قیادت میں آئے ہوئے وفد جاوید احمد مہر اور آصف علی ابڑو و دیگرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا .
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد بھی موجود تھے نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ضلع کچھی میں بدامنی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچھی میں ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت امن و امان کی فضا کو خراب کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان خصوصا ضلع کچھی میں کچھ نام نہاد شر پسندوں کی سربراہی میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں اور مفاہمت ، ہم آہنگی کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جار رہی ہیں
انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی بلوچستان کی ترقی کا گیٹ وے ہے . امن ومان کی بحالی اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا حکومت وقت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ امن و امان کے بغیر معاشرے میں ترقی ناممکن ہے . اس موقع پر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے وفد سے خطاب ہوتے ہوئے کہا کہ جلد ہی امن و امان کے مسلے پر ضلع کچھی میں گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا . جس میں قبائلی عمائدین، علماءکرام، سیاسی و سماجی رہنما، یوتھ لیڈرز، طلباءتنظیموں، ہندو پنچائت، ٹرانسپورٹرز، مزدور یونین کو مدعو کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں