سندھ: کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں کا گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ، 3 افراد جاں بحق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں نے گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 بھائی اور چچا سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کشمور میں کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں نے گھر پر لانچر سے حملہ کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گھر میں موجود 2 بھائی اور چچا سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں۔