دبئی سے آنیوالے 2 مسافروں سے کروڑوں مالیت کے موبائل فونز برآمد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)دبئی سے پاکستان آنے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کرلیے گئے . ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کی، جس میں بیرون ملک سے پاکستان آنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں .

ملزمان بابر ایوب اور محمد سلمان فلائٹ نمبر پی کے 234 کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچے تھے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے . ٹریول ہسٹری کے مطابق ملزمان نے گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران متعدد بار بیرون ملک سفر کیا، جس پر شک کی بنیاد پر سامان کی تلاشی لی گئی . ملزمان کے سامان سے 50 آئی فون 15 پرو میکس، 16 آئی فون 15 پرو، 100 ڈیٹا کیبلز اور 3 ایپل میک بک بھی برآمد کی گئی ہیں . ملزمان برآمد ہونے والی اشیا کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے . ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں