وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کی ملاقات


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل نے ملاقات کی- شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا-ملاقات میں ایجوکیشن، ہیلتھ اور سوشل پروٹیکشن میں اشتراک کار پرتبادلہ خیال کیاگیا-ہیلتھ او رایجوکیشن میں بہتری کے لئے اختراعی سوچ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا-ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے شعبہ نرسنگ میں بہتری کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی-نرسنگ کے شعبے میں بہتری لانے کی مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا- نرسنگ سکولز کی اپ گریڈیشن اور سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کا جائزہ لیا گیا-شعبہ نرسنگ کی اپ لفٹنگ کے لئے فوری اقدامات بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیاگیا-
وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ انسانی وسائل کی ٹریننگ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے-صحت اور تعلیم میرے دل کے بہت قریب ہیں،60روز میں متعدد منصوبے لا چکے ہیں -کلینک آن ویل کی چھوٹی سی وین عوام کے علاج کے لئے بڑے بڑے کام کرے گی-پنجاب میں سرکاری سطح پر آٹزم کا پہلا سکول بنا رہے ہیں –
ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل نے کہاکہ پنجاب بہت سے شعبوں میں دوسروں سے بہتر اور آگے ہے- موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے حکومت پنجاب سے مل کر کام کرناچاہتے ہیں –
اس موقع پرسینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم اور دیگر بھی موجود تھے۔