سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا، وہ اب دورہ کریں گے اس کا تعین نہیں کیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا، دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم قریبی تاریخ کا اعلان ہونے والا تھا لیکن اب حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دورہ فوری طور پر نہیں ہورہا۔
ذرائع کے مطابق اب جب دورہ ہوگا تو حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی تھی۔