میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا قومی ہاکی ٹیم کیلئےانعام کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے قومی ہاکی ٹیم کیلئےانعام کا اعلان کردیا . میئر کراچی نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپیے انعام کا اعلان کیا، ان کا کہنا ہے کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے،اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا،پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ کر اپنے ملک کا نام روشن کیا،پاکستان ہاکی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے،شہر قائد کے دروازے ہمیشہ قومی ہاکی ٹیم کے لیے کھلے ہیں،سندھ حکومت اپنے قومی کھیل کی بہتری کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں