گورنر سندھ کا انوار الحق کاکڑ کیساتھ فیڈرل بی ایریا دستگیر کا دورہ، مشہور نہاری بھی کھائی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ہمراہ فیڈرل بی ایریا دستگیر کا دورہ کیا اور انہیں وہاں کی مشہور نہاری کھلائی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سابق وزیر اعظم پاکستان کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے سینٹرل نے سابق نگران وزیراعظم کا پھولوں سے استقبال کیا ہے،بحیثیت نگران وزیر اعظم پاکستان ان کی خدمات بھلا نہیں سکتے،جب بھی میں نے کہا انوارالحق کاکڑ نے مصروفیت سے ٹائم نکالا۔
دوسری جانب انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ بچپن سے کراچی ہمارے خوابوں کا شہر رہا ہے،کراچی کو بالکل درست منی پاکستان کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں شاہ لطیف کی بولی بولنے والے،یہاں پر خوشحال خان،میر تقی میر کی بولی بولنے والے ہیں۔ اگر دنیا کے بڑے شہروں کے ساتھ کراچی کا ذکر نہ ہو تو یہ نا انصافی ہوگی۔