کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا سے دہرے قتل کا انتہائی خطرناک ملزم گرفتار
کراچی(قدرت روزنامہ)پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھاپے کے دوران دہرے قتل کا انتہائی خطرناک ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 8 روز قبل ملزم نے کورنگی بلال کالونی میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے 2 مکینک دوستوں کو قتل کیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم دانش ڈسمس پولیس اہلکار ہے، گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم نے ضمانت کرالی تھی جب کہ ملزم دانش اغواکے کیس میں بھی مفرور تھا جس میں اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دانش اغوا برائے تاوان سمیت قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم2017 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا، اس کا 2015سے کرمنل ریکارڈ موجود ہے،کرمنل ریکارڈ ثابت ہونے پر ملزم کو 2019 میں نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔