غلط آدمی سے شادی کی اس کا اندازہ 10 منٹ میں ہوگیا تھا، نادیہ خان


کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ 10 منٹ بعد ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ غلط آدمی سے شادی کرلی۔
نادیہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلطی کا اندازہ ہونے کے باوجود پہلی شادی 10 سال چلائی۔ کچھ ایسی باتیں ہوئیں کہ جس سے احساس ہوا کہ میں نے غلط شخص سے شادی کرلی ہے۔ پہلے شوہر سے دو بچے 20 سال کی بیٹی علیزہ اور14 سال کا بیٹا اذان ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پہلے شوہر نے انہیں پہلی بار شوٹنگ پردیکھا تھا اور دوسری بار منگنی ہوگئی تھی۔ سن 90 کی دہائی میں ایسے ہی پیار اور شادیاں ہوتی تھیں۔ پہلی شادی میں مشکلات کے باوجود طلاق سمیت دیگر باتوں سے ڈرتی رہی تاہم پھر فیصلہ کرنا پڑا۔
نادیہ خان نے کہا کہ معاشرے میں 100 افئیرز چلانے والے اور گناہ کرنے والوں کو تو برداشت کرلیا جاتا ہے لیکن طلاق اور دوسری شادی قابل قبول نہیں ہوتی۔ نادیہ خان کی پہلی دو شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں جبکہ انہوں نے تیسری شادی جنوری 2021 میں کی تھی