شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس شادی پر شعیب ملک پر خوب تنقید ہوئی تھی کیوں کہ ان کے مداح ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کو ان کے ساتھ زیادہ پسند کرتے تھے۔
سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثناجاوید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ یہ جوڑی تنقید کو خاطر میں نہیں لاتی اور مثبت انداز میں اپنی ازدواجی زندگی گزار رہی ہے، بلکہ یوں کہا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خاصے خوش ہیں۔
کچھ دن قبل شعیب ملک کو موسٹ اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ ملا تو ان کی اہلیہ ثناجاوید خوشی سے نہال تھیں، ثناجاوید نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شعیب ملک کو مبارکباد دی، اداکارہ نے لکھا کہ ’ایوارڈ ملنے پر بہت مبارک ہو میرے ہیرو۔‘
اب اس جوڑی نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دورہ امریکا کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ جوڑی نیویارک میں اپنا ہنی مون ٹرپ خوب انجوائے کررہی ہے۔
ثنا جاوید نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نیویارک کے بروکلین پل پر شعیب ملک کے ہمراہ کھڑی ہیں، جبکہ شعیب ملک نے بھی کئی سولو تصاویر شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناجاوید رواں سال 20 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ تھے۔
شادی کے بعد جوڑی کو اکثر عوامی تنقید کا سامنا کرنا۔ تاہم دونوں مشہور شخصیات غیر ضروری عوامی تنقید کا جواب نہیں دیتی ہیں، کیونکہ وہ ایک ساتھ خوش ہیں۔
اس سے قبل شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شعیب ملک کی ثناجاوید سے شادی سے قبل ہی دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔