نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا دورہ بشکیک ملتوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں غیرملکی طالبہ و طالبات پر مقامی افراد کے حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام نے بشکیک جانا تھا، تاہم اب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کچھ دیر تک وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے اور دورہ بشکیک ملتوی ہونے اور وہاں موجود پاکستانی طلبہ کی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔