مکہ مکرمہ اور میدانِ عرفات کی فضائیں ایک بار پھر ‘لبیک الھم لبیک’ کی صداؤں سے گونجے کیلئے تیار،امت مسلمہ کیلئے اہم خبر آگئی

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں حج کیلئے انتظامات مکمل کرلئےگئے،اس سال فریضہ حج کی ادائیگی نئی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہوگی،اجازت نامے کے بغیر مقامات مقدسہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ اور میدانِ عرفات کی فضائیں ایک بار پھر لبیک الھم لبیک کی صداؤں سے گونجے کے لیے تیار ہے۔سعودی عرب میں عازمینِ حج کے استقبال کی تیاریاں
مکمل کر لی گئیں ، میدانِ عرفات میں واقع تاریخی مسجد َ نمرہ اور مزدلفہ کی مسجدِ معشر الحرام کو نئے قالینوں سے سجا دیا گیا، مجموعی طور پر بتیس ہزار مربع کلو میٹر پر قالین بچھائے گئے۔فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں، کسی بھی شخص کو بغیر اجازت نامے مقدس مقامات پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ مکہ مکرمہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوبیس گھنٹے سیکیوڑتی اہلکار مامور ہوں گے۔گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں تیاریوں کا معائنہ کیا، حجاج کیلئے اسمارٹ کارڈ لانچ کردیے گئے ہیں۔گورنر مکہ نے اجازت نامے کے بغیر مکہ آنے والوں کو روکنے کیلئے چیک پوسٹ کا دورہ کیا، مختلف شہروں سے مکہ آنے والے عازمین کے لیے چار مراکز قائم کیے گئے ہیں، عازمین کو سات اور آٹھ ذوالحجہ کو مخصوص بسوں میں مکہ مکرمہ سے مقامات مقدسہ پہنچایا جائے گا۔

Recent Posts

آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے، کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے،…

35 mins ago

ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید…

50 mins ago

لیبر ڈے منانے والی اشرافیہ ہی مزدوروں کے استحصال کی ذمے دار ہے: حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا…

1 hour ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ڈرامہ ایکٹریس کی سیاست میں انٹری

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست…

1 hour ago

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ…

1 hour ago

دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے…

2 hours ago