9 مئی کی منصوبہ بندی میں جنرل فیض ملوث ہیں، فیصل واوڈا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ اپنے دعوے پر قائم ہیں کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں جنرل فیض ملوث ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ جب 9 مئی کا کیس کھلے گا تو وہ ثبوت پیش کریں گے۔
پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے اتفاق کیا کہ حکومت اور عدلیہ میں محاذ آرائی کا حل آئین پاکستان پرعمل درآمد کرنے میں ہے۔