گورنمنٹ مڈل اسکول مشکے کالار کی خستہ حال عمارت ممکنہ حادثے کا باعث


آواران(قدرت روزنامہ)گورنمنٹ مڈل اسکول مشکے کالار ضلع آواران جس میں تقریبا 130 بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں۔ اسکول کی بلڈنگ خستہ حال ہے اور 2 کمروں پر مشتمل ہے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 جھونپڑی بنائی تھیں اور وہ جھونپڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں، اسکول کے دونوں کمرے ندی کے اندر ہیں، حفاظتی بندھ بھی ٹوٹ گئے ہیں جس کے باعث اسکول کی عمارت خستہ حال ہوتی جارہی ہے اور کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ اہل علاقہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ مڈل اسکول مشکے کالار کی نئی عمارت تعمیر کرکے طلبا و طالبات کو ممکنہ حادثے سے بچایا جائے۔