بلوچستان کے مزید 2 ارکان اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیے گئے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید 2 ارکا ن اسمبلی کو پارلیما نی سیکرٹری مقرر کردیا۔ صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعداد 13 ہوگی۔ پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 6(4) مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی حاجی ولی محمد نورزئی کو محکمہ سماجی بہبود جبکہ حادیہ نواز کو بہبود آبادی کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا۔ بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعداد 13ہوگی۔