دوران ڈیوٹی جنسی تعلق قائم کرنے اورشراب خانے کی ویٹرس کو فحش پیغامات بھیجنے والے پولیس اہلکار کو اپنے کیے کی سزا مل گئی
لندن(قدرت روزنامہ) برطانیہ میں دوران ڈیوٹی ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے اور ایک شراب خانے کی ویٹرس کو فحش پیغامات بھیجنے پر ایک پولیس سارجنٹ کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ دی سن کے مطابق اس 41سالہ سارجنٹ کا نام رِکی ووگھن بتایا گیا ہے جس نے سرکاری گاڑی میں ایک لینڈ لیڈی کے ساتھ اس کے شراب خانے میں ملاقات کی اور وہیں دونوں نے جنسی تعلق قائم کیا۔
اس دوران ووگھن نے شراب خانے کی ایک 18سالہ ویٹرس کا فون نمبر بھی حاصل کیا اور اسے فحش پیغامات بھیجتا رہا۔ اس لینڈ لیڈی کے ساتھ ووگھن کی ملاقات ووگھن کے ایک کولیگ کے ذریعے ہوئی تھی اور دونوں درحقیقت چیئرٹی باربی کیو کے متعلق بات کرنے کے لیے ملے تھے۔ سارجنٹ کی یہ شرمناک حرکات سامنے آنے پر اس کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں اور اب قصور وار ثابت ہونے پر اسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
