بے وقت کی بارشوں کے اثرات فصلوں پر ہوئے، مشیر ماحولیات


جعفر آباد(قدرت روزنامہ)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہمیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بے وقت کی بارشیں اور موسمی درجہ حرارت میں کمی بیشی کی وجہ سے جو نقصانات کے اثرات جو ہماری فصلات پر پڑ رہے ہیں ان کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے موسمیاتی تبدیلی کی اس لپیٹ سے پوری دنیا پریشان حال ہے ہمیں ماحولیاتی الودگی کے خاتمے میں کے لیے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس کے مزید نقصانات ہماری آنے والی نسلوں کو نہ بھگتنا پڑیں فیکٹری مالکان کو اس چیز پر پابند کیا جائے کہ وہ ان چیزوں کا استعمال روک دیں جو ماحولیاتی الودگی کے اضافے کا موجب بن رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد اور دیگر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے ضلع جعفر آباد میں قائم فیکٹریوں کارخانوں کے متعلق تفصیل سے اگاہی فراہم کی صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہاکہ ضلع جعفر آباد میں محکمہ کی جانب سے عوام میں مزید شعور بیدار کرنے کے لیے اقدامات کریں اور جو بھی عناصر ماحولیاتی الودگی کو پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ان کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے بڑھتی ہوئی ابادی اور ایندھن کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے ہمارا ماحول آلودہ ترین ہوتا جا رہا ہے جس کا نقصان ہمیں اٹھانا پڑ رہا ہے اس لیے ہم سب کو سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے بعد ازاں صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے ضلع نصیر آباد کا بھی دورہ کیا اسٹاف سے ملاقات کر کے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔