ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدوار بلوچستان اسمبلی کے سامنے سراپا احتجاج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے 24 اپریل 2024 کے فیصلے پرعملدرآمد کرانے کے لیئے بلوچستان کے ہزاروں میرٹ پر پاس ایس بی کےSBKU ٹیچنگ ٹیسٹ پاس خواتین وحضرات نے انصاف کی فراہمی کے لیئے بلوچستان اسمبلی کے باہر آج23 مئی کے پرامن گرینڈ دھرنے میں احتجاجی مظاہرہ کیا،
دوران احتجاج انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ کہ فوری ایس بی کےSBKU ٹیچنگ پاس امیدواران کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ریزلٹ اپلوڈ کیاجائے اور میرٹ پرپاس خواتین وحضرات کی تقرروتعنیاتیوں کا عمل پورا کرکے علم دوستی وانسان دوستی کاواضح ثبوت پیش کیا جائے ۔بلوچستان کے تمام اضلاع کے خواتین وحضرات نے اپنے حلقے کے منتخب ایم پی ایز صوبائی وزرا سے اپیل کی ہے کہ آج کے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں حق وسچ کا ساتھ نبھاتے ہوئے تمام ایس بی کے پاس متاثرین کوفوری انصاف دلانے کے لئے آواز بلند کریں ۔