ہیرامنڈی میں سوناکشی کے ساتھ بولڈ سین، جیسن شاہ کو کیا کچھ جھیلنا پڑا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار جیسن شاہ نے حال ہی میں نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی، دا ڈائمنڈ بازار‘ میں کام کے دوران اپنے کچھ تجربات کا تذکرہ کیا ہے۔
بھارتی میڈٰیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جیسن سیٹ پر فن کاروں میں رابطے کے فقدان اور ایک تناؤ بھرے ماحول کا ذکر کیا جس سے ان کے مطابق ایک بے ربط سی پروڈکشن سامنے آئی اور شوٹنگ کے دوران اداکاروں کی جانب سے ڈائریکشن کے خلاف بھی جاتا دیکھا گیا۔
جیسن نے سیریز میں ولن کا رول نبھایا ہے۔ انہوں ںے سنجے لیلا بھنسالی کے معاونین کے ساتھ اپنی کچھ ناخوشگوار گفتگو کو بھی یاد کیا۔ پر انہوں نے کہا کہ ایک موقع سوناکشی سنہا کے ساتھ ’بولڈ‘ سین شوٹ کرنے سے پہلے 3 لوگ انہیں ایک طرف لے گئے۔ جیسن نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے سوناکشی کے بہت بڑے پرستار ہیں لیکن لوگوں کی باتوں نے انہیں ایسا سوچنے پر مجبور کیا جیسے وہ کوئی گھناؤنی مخلوق ہوں۔ سیٹ پر اس کے پہلے دن ایک اسسٹنٹ آیا اور انہیں کئی ہدایات دیں اور وہ سب انہیں بڑا عجیب لگا۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ سوناکشی کے ساتھ ایک بیڈروم سین کی شوٹنگ کے حوالے سے بہت گھبرائے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آئے اور انہیں ایک کونے میں لے گئے۔
جیسن نے کہا کہ ان لوگوں نے کہا کہ ’تم آج سوناکشی کے ساتھ شوٹنگ کر رہے ہیں، جانتے ہو نا؟ میں نے کہا کہ ہاں میں جانتا ہوں کہ وہ کون ہے۔ میں سوچ رہا تھا کہ جسیے وہ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں سوناکشی کو نامناسب طریقے سے چھونے جا رہا ہوں یا کچھ اور بہرحال مجھے بڑا عجیب لگا۔
جیسن نے کہا کہ وہ یہ بھی ‘سمجھتے ہیں’ کہ وہ کہاں سے آرہے ہیں، کیونکہ ہندوستانی پروڈکشنز کے لیے گوا سے روسیوں کو اٹھا کر پروجیکٹوں میں کاسٹ کرنا عام بات ہے۔ “انہیں اداکاری کا کوئی اندازہ نہیں ہے، انہیں کیمرے کا کوئی علم نہیں ہے۔ وہ صرف اپنی چائے اور اپنی روٹی کے لیے آ رہے ہیں، اور یہ بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے سیٹ پر اداکاروں کے درمیان رابطے کے فقدان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع دیا جاتا تو ان کی کارکردگی زیادہ اہم ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ان کی کسی بھی اداکار کے ساتھ ٹھیک سے بات ہی نہیں ہوتی تھی اگر ایسا ہوتا تو مزید باریکیوں پر کام کرسکتے تھے کہانی تھوڑی اور سمجھ لیتے لیکن وہاں صورتحال کچھ ایسی ہوتی کہ ایک لحاظ سے ہر کوئی اپنی وینیٹی وین میں ہوتا اور آپس میں کوئی تبادلہ خیال ہی نہیں ہوتا تھا۔
ہیرا منڈی میں منیشا کوئرالا، شرمین سیگل، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، فردین خان اور طحہ شاہ بدوشا نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔