پولیس وردی میں ڈاکوؤں نے 2کروڑسے زائد کا سامان لوٹ لیا


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں ڈاکوؤں کی پولیس یونیفارم میں واردات 2 کروڑ سے زائد سامان لوٹ لیا، کارسوار چار ڈاکو شہری محمد اشفاق کے گھر میں داخل ہوئے۔
لاہور کے علاقے مناواں میں ڈاکوؤں کی پولیس یونیفارم میں ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی۔ ڈاکو گھر سے 2 کروڑ 33 لاکھ سے زائد کی نقدی، طلائی زیورات، گھڑیاں ودیگر سامان لوٹ کر لے گئے، ڈاکو آدھا گھنٹہ تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر دو کروڑ سے زائد قیمتی سامان لوٹ لیا کارسوار چار ڈاکو شہری محمد اشفاق کے گھر میں داخل ہوئے ڈاکوؤں نے بچوں، خواتین کو ایک کمرے میں بند کر کے اسلحہ تان لیا، گھر سے قیمتی سامان چوری کیا اور فرار ہو گئے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔