بلوچستان

ذاکر کرد پر قاتلانہ حملہ کے ملزم پکڑے نہ جا سکے، خضدار میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کا اظہار تشویش


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمیڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران خضدارکے رہنماؤں میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر محمد اسماعیل زہری جنرل سیکٹریری ڈاکٹر سنیل کمار انجمن تاجران خضدارکے سینئرنائب صدر ٹکری بشیراحمد جتک ودیگر نے خضدار پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہیکہ 16 مئی کی شب تقریباً 10 بجکر 35 منٹ پر فرینڈز میڈیکل اسٹورکےمالک اورمیڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے ممبر ذاکرکرد بازارمیں اپنے میڈیکل سٹوربند کرکےگھرکی طرف جارہے تھے کہ راستے میں ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انکو شدید زخمی کردیاگیا وہ گزشتہ 8 روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے جہاں پر فائرنگ کرکے انکو زخمی کردیا گیاتھا وہ جگہ پولیس چوکی سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہیں 8 روز گزرنے کے باوجود تاحال حملہ آوروں کو گرفتار نہ کرنا خضدارپولیس انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ پریس کانفرنس میں میڈیکل اسٹورز اورانجمن تاجران کے عہداروں نثاراحمد مینگل, عبدالستار, محمد شریف نتھوانی,عبدالرحمان کرد, سجادمینگل, محمداسلم,احمد خان جتک, اختیارباجوئی ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا اس سے قبل بھی کئی دفعہ میڈیکل اسٹوروں اورتاجر برادری کوہراساں کرنا بزوربازو اسلحہ نقد رقم چھیننے کی کئی واقعات رونما ہوئے ہیں ہم خضدار انتظامیہ اورپولیس پرواضح کرنا چاہتے ہیں کہ ذاکر کرد پرحملہ کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹوروں تاجربرادری کو َخضدار سٹی میں کاروبار کرنے والے دیگر تاجروں کوتحفظ فراہم کریں بصورت دیگر ہم سب ملکر خضدار انتظامیہ اور پولیس کے خلاف ہڑتال اوراحتجاج کریں گے انہوں نے کہا خضدار میں امن وامان کی صورتحال گھمبیرہورہا ہے اور شہر میں واقعات روزبروز اضافہ بڑھ رہی ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ہے انہوں نے آخر میں کمشنر قلات ڈویژن, ڈپٹی کمشنر خضدار ایس ایس پی پولیس خضدارودیگرحکام بالاسےمطالبہ کیا ہے کہ خضدار میں عوام کی جان ومال کوتحفظ دیکرذاکرکرد پرحملہ آوروں کو فوری گرفتار کیاجائے۔

متعلقہ خبریں