صرف 7 ہزار روپے میں عوام کو مکمل سولر سسٹم دینے کا اعلان


سول سسٹم کتنا بڑا ہوگا اور کب سے دیا جائے گا؟
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے صرف 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم عوام کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں دو لاکھ گھرانوں کو 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا، جن میں کراچی کے 50 ہزار گھرانے بھی شامل ہیں .


مجوزہ فراہم کردہ سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور 3 ایل ای ڈی بلب جلائے جاسکیں گے . ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں 6 ہزار 656 سولر سسٹم دئے جائیں گے اور اس منصوبے کا آغاز اکتوبر سے متوقع ہے .
سسٹم میں سولر پینلز، چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہے . حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی خریداری ہوجائے گی تو اکتوبر میں تقسیم شروع ہوجائے گی .
اس پراجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک نے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں، جبکہ منصوبے میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے . واضح رہے کہ سندھ میں شمسی توانائی سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، اس منصوبے کے آغاز کے بعد پیداوار میں مزید اضافہ متوقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں