نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف آپریشن، قلعہ سیف اللہ میں شہریوں نے روڈ بند کردیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس بلوچستان کے حکم پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف آپریشن، قلعہ سیف اللہ کے شہریوں نے روڈ بند کرکے احتجاج شروع کردیا۔ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ناکہ بندی کے خاتمے کے احتجاج جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے بلوچستان کے عوام نے بھرپور احتجاج کی دھمکی دے دی۔ کل قلعہ سیف اللہ، پشین، زیارت اور دیگر علاقوں میں مرکزی شاہراہوں کو بلاک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔