وزارت حج وعمرہ نے خواتین کے احرام سے متعلق ہدایات جاری کردیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت حج وعمرہ نے خواتین کے لیے احرام سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔
ان ہدایات کے مطابق خواتین کو احرام باندھتے وقت درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔
احرام کا لباس ڈھیلا اور کھلا ہونا چاہیے۔
احرام کا لباس حرکت میں رکاوٹ نہ ڈالے۔
احرام کا لباس زینت سے پاک ہو۔
اس کے علاوہ خواتین دستانے اور نقاب نہ پہنیں۔
وزارت نے مزید وضاحت کی ہے کہ اگر کسی خاتون کو شرعی عذر لاحق ہو تو اس کا احرام درست تسلیم کیا جائے گا اور وہ سوائے طواف کے تمام مناسک ادا کر سکتی ہیں۔
یہ ہدایات وزارت حج و عمرہ کے (آگاہی سینٹر) کی طرف سے جاری کی گئی ہیں جس کا مقصد حج اور عمرے کے دوران خواتین کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔