اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے شہریوں کی سہولت کیلئے شکایت سیل قائم کردیا


گوادر(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے شکایت سیل متعارف کردیا شدید گرمی میں شہریوں کو کسی آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی شہری مسائل ہوں یا کسی دکان دار کی شکایت ۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کو یا تحصیل آفس میں پٹواری کی کمپلین اب گوادر کے شہری وٹسپیپ پر اپنی شکایت درج کرواسکیں گے شکایت کرنے والے شہری کی شکایت کے بعد اے سی آفس کی ٹیم باقاعدہ آگاہ بھی کریگی۔اے سی آفس میں شہری شکایت سیل 24/7 فعال رہے گا شکایت سیل میں لیویز اور پولیس کے جوان شامل ہونگے ۔اسسٹنٹ کمشنر گوادر میرجواد زہری کے مطابق گوادر شہر میں چالان کلچر کو ختم کرکے باقاعدہ کاروائی ہوگی ۔ شہر میں گراں فروشی اور زائد معیاد اشیا فروخت کرنے والے سیدھا جیل جائیں گے ۔گوادر شہر میں اسکولوں اسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ شہر میں صفائی کے نظام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا بلدیہ گوادر کا عملہ کام نہیں کرے گا تو ہر صورت کاروائی کی جائے گی ۔ شکایت سیل کی مانیٹرنگ خود کروں گا شہریوں کو ہفتہ وار آگاہ کیا جائے گا۔