شیخ زید اسپتال کوئٹہ میں طبی سہولیات کا فقدان، ادویات نہ ملنے سے مریض پریشان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ روڈ پر واقع شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال میں ادویات ناپید، دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریض پریشان۔ ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے کوئٹہ کے سبزو زار و صاف ستھرا اور انعام آفتہ ہسپتال شیخ زید اب سہولیات کے بجائے درد سربن گئے ہیں لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتے جارہے ہے دور دراز علاقوں سے آنے والے غریب لوگ ہزاروں روپے کرایہ کرکے بغیر ادویات کے ہاتھ خالی واپس جانے پر مجبور ہوتے ہیں ہسپتال انتظامیہ صرف جھوٹے بیانات تک محدود ہوکر جھوٹ کے سہارے لے کر افسران کو جھوٹی تسلیاں دے کر مطمئن کرتے ہیں ۔ لوگ کرایہ بھر کر دوراز دارز علاقوں سے آتے ہیں کہ شاہد کے علاج و معالجہ بہتر ہو ادویات ملے لیکن علاج و معالجہ دور کی بات پینا ڈال کی گولی تک نہیں ملتی شیخ زید کے اسٹاف اپنے موج مستیوں میں گم سم ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے ہسپتال انتظامیہ صرف اپنے کرسی بچانے کی خاطر جھوٹ کے سہارا لے کر حکام بالا کو غلط رپورٹ پیش کرکے اپنے کرپشن کے بازارکو گرم کرنے میں مصروف ہے علاقہ معتبرین نے تفیش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال کو گیٹ وے سمجھا جاتا ہے لیکن بد قسمتی سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں ۔وارڈوں میں داخل مریضوں کے لوائقین پرائیوٹ کلینکس سے ادویات یا انجکشن خرید نے پر مجبور ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیرصحت سردار زادہ میر فیصل جمالی و دیگر ذمہ داران سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔